تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

خیبرایجنسی :پولیس اسٹیشن سربند پر فائرنگ

جنگ نیوز -
خیبرایجنسی :پولیس اسٹیشن سربند پر فائرنگ

پشاور…خیبرایجنسی میں پولیس اسٹیشن سربند پر نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ کے بعد پولیس کمانڈوز کی جوابی کارروائی جاری ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم شرپسندوں نے اچانک پولیس اسٹیشن پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی بھی جاری ہے اور شرپسندوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جارہا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کے استعمال کے علاوہ پولیس کمانڈوز کا قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے ۔پولیس ذرائع کہنا ہے کہ فائرنگ سے تاحال کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.