5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی : ملیر ندی میں طغیانی ،کورنگی روڈ کا کچھ حصہ زیرآب
جنگ نیوز -
کراچی : ملیر ندی میں طغیانی ،کورنگی روڈ کا کچھ حصہ زیرآب
کراچی…کراچی کی ملیر ندی میں طغیانی آگئی جس سے کورنگی روڈ کا کچھ حصہ زیرآب آگیاہے۔قیوم آباد کو کورنگی کراسنگ سے ملانے والے کورنگی روڈ پرگزشتہ روز شام سے ہی پانی آگیاتھا۔تاہم ٹریفک رواں دواں رہا۔ رات گئے کورنگی روڈ کے کچھ حصے پانی میں ڈوب گئے۔ جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ پانی چڑھنے کی اطلاع پر ٹریفک پولیس کے اہلکار پہنچ گئے تاہم سڑک پر کم پانی ہونے کے باعث ٹریفک معطل نہیں کیا گیا۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اگر پانی چڑھا تو کورنگی روڈ کوبند کر کے ٹریفک کوجام صادق پل کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ملیرندی میں طغیانی جامشورو میں ہونے والی بارش کی وجہ سے آئی ہے۔