5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سیلابی علاقوں کے دورے،صدر زرداری ساکھ بحال کر رہے ہیں،رپورٹ
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . فارن ڈیسک . . . صدر زرداری یورپی دورے کے بعد پاکستان میں تباہی سے نقصان پر قابو پانے کی کوشش میں ہیں، تاہم زرادری کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا سفر اپنے فرانسیسی محل کی سیر سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے ہے، اس دورے کے دوران پوری قوم مصیبت کا شکار تھی۔یہ الفاظ امریکی اخبار’ لاس اینجلس ٹائمز‘ میں شائع ایک مضمون کی سرخی کے ہیں۔مضمون نگار لکھتا ہے کہ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اپنے دورہ یورپ کے دوران ہونیوالی تنقید اور کھوئے ہوئے اعتماد اور نقصان کوبحال کرنے کی بھرپور کوشش میں ہیں۔سکھر کے ریلیف کیمپ میں آنسو لیے خاتون سے زرادری کی ڈھارس ، نوشہرہ میں سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف پیکیج کے اعلانات اور اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں جنوبی پنجاب کے سروے کو سرکاری ٹی وی نے بھر پور کوریج دی ہے۔اخبار لکھتا ہے کہ ماہرین کے نزدیک پاکستانیوں کے لیے اس تاثر کے فرق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی جب فرانس میں 16ویں صدی کے تعمیر کردہ اپنے محل پر زرداری کے ہیلی کاپٹر سے اترنے کے مناظر ساری قوم نے دیکھے تھے۔