تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلاب،اسلامی ممالک نے اقوام متحدہ کی اپیل نظر انداز کر دی،رپورٹ

جنگ نیوز -
لندن . . . فارن ڈیسک . . . اسلامی ممالک نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرین کی امداد کے لئے اقوام متحدہ کی اپیل کو یکسر نظر انداز کردیا، شاہ عبداللہ صدر زرداری کو پسند نہیں کرتے۔برطانوی اخبار ’ٹائمز آن لائن‘ کے مطابق مغربی ممالک پاکستان کی امداد کے لیے جمع ہو گئے جن میں امریکا اور برطانیہ 90دنوں میں 460ملین ڈالر جمع کرنے کے لیے امداد دینے والوں میں سر فہرست ہیں۔تاحال ایک بھی اسلامی ملک اقوام متحدہ کی اپیل پر مدد دینے کے لیے سامنے نہیں آیا۔امریکا نے 62ملین ڈالر، برطانیہ نے 26ملین ڈالر،جاپان نے 13ملین ڈالر اور دیگر 18ممالک نے امداد دینے کے اعلانات کیے ہیں،جب کہ عالمی بینک نے 900 ملین ڈالر کا قرض دینے کا اعلان کیا ہے اور اس طرح اب تک 204ملین ڈالر امداد دینے کے اعلانات ہو چکے ہیں لیکن ان میں کسی اسلامی ملک نے کوئی حصہ نہیں ڈالا۔اخبار لکھتا ہے کہ سعودی عرب کے صدر زرداری کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہیں۔سابق پاکستانی سفارت کار کے حوالے سے اخبار لکھتا ہے کہ شاہ عبداللہ کئی وجوہ کی بنا پر زرداری کو پسند نہیں کرتے۔ان میں سب سے بڑی وجہ زرداری کی امریکی قربت ہے۔ترکی اور کویت نے5ملین ڈالر ،ملائشیا نے ایک ملین ڈالر اور سعودی عرب نے 100ملین ڈالر کے وعدے تو کیے لیکن ابھی تک امدادی اشیاء کا صرف ایک طیارہ آیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.