تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سستے زیورات الرجی پیدا کر سکتے ہیں،ماہرین کا خواتین کو انتباہ

جنگ نیوز -
نئی دہلی . . . فارن ڈیسک . . . سستی جیولری خواتین کے لیے ڈراؤنا خواب بن سکتا ہے، ان میں پائی جانے والی دھات ’نکل‘ سے الرجی پیدا ہو جاتی ہے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ بہت سی خواتین جو سستی دھات کے زیورات استعمال کرتی ہیں ان کو جلد پر سوجن اور چھالوں کی شکایات عام ہیں،حتیٰ کہ مختلف قسم کے سکے اور بکل بھی الرجی کا باعث بنتے ہیں۔گیسن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے سستی جیولری سے خواتین کی شکایات کا سبب معلوم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ نکل کی وجہ سے الرجی پیدا ہوتی ہے۔ یہ تحقیق ’نیچر امیونولوجی‘ نامی جریدے میں شائع کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.