تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

چین نے تیز رفتار معاشی ترقی میں جاپان کو پیچھے چھوڑ دیا،رپورٹ

جنگ نیوز -
ٹوکیو . . . عرفان صدیقی . . . چین نے تیز رفتار معاشی ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے گزشتہ روز بالاآخرجاپان کو پیچھے چھوڑ دیا اور عالمی معیشت میں امریکہ کے بعد دوسری پوزیشن حاصل کرلی، جاپانی حکومت نے چین کو دوسری معاشی طاقت تسلیم کرتے ہوئے اعداد و شمار جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق جاپان کی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق موجودہ سال کی دوسری سہہ ماہی میں اپریل سے جون کے دوران جاپان کی معیشت میں کساد بازاری اور سست روی کے باعث مجموعی قومی پیداوار 1.286ٹریلین ڈالر رہی ہے جبکہ اسی اثناء میں چین کی مجموعی قومی پیداوار 1.335 ٹریلین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق جاپان جس نے 1968 کے بعد مغربی جرمنی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی دوسری معاشی طاقت کا مقام حاصل کیا تھا اب بیالیس سال بعد اپنا مقام کھوچکا ہے ،جسکی وجہ چین کی بے مثال معاشی ترقی ہے جس نے دنیا کا سب سے بڑا ایکسپورٹر ملک ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ چین گاڑیوں کی تیاری میں سب سے آگے بڑھ چکا ہے ، اسٹیل کی پیداوار اور کھپت میں سب سے آگے ہے جبکہ عالمی برادری میں زبردست اثروسوخ بھی حاصل کرچکا ہے اور سالانہ دس فیصد کے حساب سے ترقی کررہا ہے، جبکہ جاپان کی ترقی کی شرح صرف دو فیصد تک رہ گئی ہے جسکی وجہ سے چین دنیا کی دوسری معاشی طاقت کے طور پر سامنے آچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.