تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جاپان کا سیلاب زدگان کے لیے مزید10ملین ڈالر کی امداد کا اعلان

جنگ نیوز -
ٹوکیو . . . عرفان صدیقی . . . جاپان کی حکومت نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے فوری طور پر مزید دس ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے ، تاہم جاپانی حکومت نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ دس ملین ڈالر کی دی جانیوالی تمام امداد جاپانی این جی اوز کے زریعے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد میں تقسیم کرائی جائے گی اور اس میں سے حکومت یا اس کے زیر انتظام کسی بھی ادارے کو کسی طرح کا حصہ فراہم نہیں کیا جا سکے گا، جبکہ امدادی سرگرمیوں کے لیئے حکومت پاکستان کی درخواست پر ہیلی کاپٹرز کی فراہمی کا تاحال جائزہ لیا جارہا ہے مگر ہیلی کاپٹرز فراہمی کی صورت میں بھی پاکستان کے حوالے نہیں کیے جائیں گے بلکہ جاپانی ہواباز ہی پاکستانی علاقوں میں ہیلی کاپٹرکے ذریعے امداد کی فراہمی کوممکن بنائیں گے۔اس حوالے سے جاپانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپانی حکومت نے سیلاب کے فوری بعد دولاکھ چالیس ہزار ڈالر کا امدادی سامان اور تین ملین ڈالر نقد پاکستان کے حوالے کردیے تھے تاہم سیلاب کی تباہ کاریوں کو دیکھتے ہوئے حکومت جاپان نے فوری طور پر مزید دس ملین ڈالر کی امداد کا دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم یہ تمام امداد جاپانی این جی اوز کے ذریعے پاکستانی متاثرین کو فراہم کی جائے گی ،جبکہ جاپانی حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور حکومت پاکستان سے رابطے میں ہے تاکہ متاثرین کی امدادکے لیئے ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.