تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

رواں برس افغانستان میں تمام نجی سیکورٹی فورسز تحلیل کر دی جائیں گی،رپورٹ

جنگ نیوز -
کابل . . . فارن ڈیسک . . . رواں برس افغانستان میں تمام نجی سیکورٹی فورسز کو تحلیل کردیا جائے گا،افغان صدر کے ترجمان کے مطابق نجی فورسز حکومت کے لیے چیلنج بن رہی ہیں،یہ طالبان کو رشوت دینے میں ملوثہیں۔امریکی اخبار ’نیو یارک ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق صدر حامد کرزئی رواں ہفتے اس حکم نامے پر دستخط کرنے جا رہے ہیں جس کے تحت تما م نجی سیکورٹی فورسز کے ساتھ معاہدات ختم کر دیے جائیں گے۔ لیکن اس فیصلے سے یہ واضح نہیں کہ ملک کی سیکورٹی فورسز میں یہ غیر معمولی تبدیلی کیسے پوری ہوگی جیسا کہ اس وقت24ہزار نجی مسلح گارڈز افغانستان میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ان میں کچھ غیر ملکی ہیں جب کہ زیادہ تر افغانی ہیں۔اس تبدیلی کے نیتجے میں فوری طور پر ان کی جگہ مکمل کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔یہ سیکورٹی گارڈز زیادہ تر ناٹو کو سامان رسد پہنچانے ،سرکاری و ملٹری عمارات کی حفاظت اور سیاسی و دیگر رہنماوٴں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ سیکورٹی فورسز کا ناٹو کے سازوسامان پر حملے نہ کرنے کے لیے طالبان کو رشوت دینے اور غیر انسانی رویہ رکھنے کی رپورٹو ں کے بعدحامد کرزئی نے نجی سیکورٹی فورسز کو اپنے کنٹرول میں رکھنے کا دباوٴ ڈالا ہے۔ کچھ سیکورٹی فورسز اتنی طاقتور ہو چکی ہیں کہ انہوں نے ہزاروں مسلح افراد پر مشتمل اپنی آرمی تشکیل دی ہے جو مقامی حکومت کو چیلنج یا نظر انداز کر سکتی ہے۔حامد کرزئی کے ترجمان وحید عمر کا کہنا ہے کہ یہ حکومتی ڈھانچے کا متبادل نظام اختیار کر چکے ہیں ،ان کی تحلیل ضروری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.