تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

گم نام برطانوی ماڈل بالی وڈ فلم میں ہیروئن کاسٹ کرلی گئی

جنگ نیوز -
ممبئی . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . حسن جہاں بھی ہو اہلِ نظر کی آنکھیں ڈھونڈ ہی لیتی ہیں۔ اس کی تازہ مثال مس برطانیہ میں حصہ لینے والی ایک گمنام ماڈل ایمی جیکسن ہیں جنہیں ایک بھارتی فلم میں ہیروئن چن لیا گیا ہے۔شاید الٹی گنگا بہنا اسی کو کہتے ہیں۔کبھی بالی وڈ اسٹارز ہالی وڈ میں اداکاری کے جوہردکھایا کرتے تھے مگر اب ایک نو آموز ماڈل اور مس برطانیہ بننے کی خواہش مندایمی کو بالی وڈ کی ہیروئن چن لیا گیا ہے۔18سالہ گمنام ماڈل ایمی جیکسن پہلی برطانوی دوشیزہ ہیں جنہیں ویب سائٹ پر دیکھ کر بالی وڈ کے چوٹی کے ہدایت کارA L Vijay نے اپنی فلم ”Madrasapattinam“میں بطور ہیروئن کاسٹ کرلیا ہے۔اپنے اس انتخاب پر ایمی خود حیرت زدہ ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انہیں یقین نہیں آرہا کہ انہیں بطور ہیروئن فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے ۔ایمی کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے اس سے قبل پہلے کبھی اداکاری نہیں کی اور یہ بھی نہیں جانتیں کہ وہ اے ایل وجے کی فلم میں اداکاری کا مظاہر ہ کرپائیں گی بھی یا نہیں۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.