تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلاب،فرانسیسی صدر کی پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

جنگ نیوز -
پیرس . . . رضا چوہدری . . . فرانس کے صدر نکولاسرکوزی نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد کو اس مشکل گھڑی میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ صدر نکولاسرکوزی نے اپنے پاکستانی ہم منصب صدر آصف علی زرداری کو فون کرکے کہا کہ سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان بھجوایا جارہا ہے، اس کے علاوہ یورپی کمشن کے صدر سے بھی درخواست کی ہے کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی بھرپور مدد کی جائے۔ ایلزپیلس کے ذرائع کے مطابق صدر نکولاسرکوزی نے وزیر خارجہ برنا کوشنئر سے کہا ہے کہ پاکستان کو دی جانے والی امداد میں فوری اضافہ کیا جائے اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثر افراد کو فوری مزید سامان بھجوایا جائے۔فرانسیسی حکومت سیلاب متاثرین کے لیے پونے ڈیرھ لاکھ یورو مالیت کا امدادی سامان جن میں خیمے، کمبل، خشک دودھ،خورک اور ادویات شامل ہیں پاکستان بھجوا چکی ہے، جب کہ امدادی سامان کی دوسری کھیپ جمعرات کو اسلام آباد پہنچے گی۔ ذرائع کے مطابق فرانسیسی صدر نکولاسرکوزی یا وزیر خارجہ برنا کوشنئر پاکستان کا دورہ بھی کریں گے اور سیلاب کی تباہ کاریوں اورمتاثرین کی بحالی کے کام کا جائزہ لیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.