تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سعیدہ وارثی کا برطانوی وزیرکے ہمراہ سیلاب سے متاثر نو شہرہ کا دورہ

جنگ نیوز -
نوشہرہ . . . برطانوی حکمران جماعت کنزرویٹو کی چیئرپرسن سعیدہ وارثی اور وزیربرائے ترقی اینڈریومیتھیوز سیلاب زدگان کی حالت زار جاننے کیلئے پاکستان پہنچ گئے ہیں ، انہوں نے نوشہرہ کے دورے میں برطانیہ کی طرف سے پچاس ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے ، سعیدہ وارثی نے کہا ہے کہ دنیا نے امداد کیلئے وہ کردار ادا نہیں کیا جو اس موقع پر انتہائی ضروری تھا ۔برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن کی خصوصی ہدایت پر سعیدہ وارثی کے ہمراہ برطانوی وزیر برائے ترقی ، اینڈریو میتھیوز بھی آئے ہیں ، برطانوی عہدے داروں نے نوشہرہ آمد کے بعد سیلاب سے زیادہ متاثرہ پیر سباق کے علاقہ اور دیگر مقامات کا دورہ کیا ، وہ لوئی غر بھی گئے جہاں ، سیلاب سے بے گھر ہونے والوں کے کیمپوں اور وہاں متاثرین کو دی جانے والی امداد کے عمل کا جائزہ لیا، میڈیا کے نمائندوں سے گفت گو میں سعیدہ وارثی نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لئے عالمی برادری نے وہ ردعمل نہیں دکھایا جو اس موقع پر ضروری تھا ، انہوں نے کہا کہ وہ سیلاب زدگان کی حالت زار کا خود جائزہ لینے آئے ہیں جس کے بعد وزیر ترقی اینڈریو میتھیوز ، نیویارک جاکر عالمی برادری کو امداد کے لئے متحرک کریں گے، سعیدہ وارثی نے بتایا کہ وہ واپس برطانیہ جاکر وہاں کے فلاحی اداروں ، شخصیات اور مسلم کمیونٹی کو سیلاب زدگان کی امداد کے لئے آگے لانے کی کوشش کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.