تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اٹک: لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام مشتعل،جی ٹی روڈ بلاک، سرکاری دفاترپر حملے

جنگ نیوز -
اٹک . . .اٹک میں کامرہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام مشتعل ہوگئے ہیں اور انہوں نے جی ٹی روڈ کے ایک طویل حصے کو مکمل بلاک کرکے سرکاری دفاترپر حملے کئے۔ حالات کی کشیدگی کی وجہ سے موٹروے پر ٹریفک بھی معطل ہوگئی ۔بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ آج علی الصبح ہی شروع ہوا جس کے دوران کامرہ ، ہٹیاں، گوندل، حاجی صاحب اور مختلف علاقوں پر مشتعل افراد جی ٹی روڈ پر نکل آئے ، انہوں نے ہٹیاں میں واپڈا کے ایس ڈی آفس پر حملہ کرکے وہاں آگ لگادی،، گوندل کے گرڈ اسٹیشن پر بھی حملہ کی کوشش کی گئی جبکہ کامرہ میں پولیس کی چیک پوسٹ کو نقصان کو پہنچاتے ہوئے پولیس کی گاڑیوں پر بھی پتھراؤ کیا، کامرہ میں جی ٹی روڈ پر مظاہرین کو روکنے کے لئے پولیس اور سکیورٹی اہل کاروں نے کارروائی کی اور آنس گیس کی شیلنگ بھی کی گئی، مظاہرین نے ان پربھی پتھراؤ کیا جس کے دوران سکیورٹی اہل کاروں نے ہوئی فائرنگ بھی کی، مشتعل افراد نے جی ٹی روڈ کے کئی مقامات پر ٹائر جلاکر احتجاج کیا ، پشاور اور راول پنڈی ، اسلام آباد کے درمیان جی ٹی روڈ اور موٹر وے کی بندش کے باعث ،، دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں ، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، آئیسکو نے اس صورت حال پر بیان میں کہا ہے کہ حالیہ شدید سیلاب سے پیسکو کی132 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن گرنے سے برہان گرڈ اسٹیشن پر دباؤ بڑھ گیا ، اس کی وجہ سے اضافی لوڈ شیڈنگ کرنا پڑی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.