تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

نوشہرہ: ہزاروں ٹن گندم سیلاب سے تباہ

جنگ نیوز -
پشاور . . . خیبر پختون خوا میں سیلاب سے گوداموں میں ذخیرہ کی جانے والی ہزاروں میٹرک ٹن گندم بھی تباہ ہو گئی ہے۔ صوبہ میں گندم اور آٹے کی فراہمی بلا تعطل جاری رکھنے کے لئے خیبر پختون خوا کے محکمہ خوراک نے بڑی مقدار میں گندم ضلع نوشہرہ کے علاقہ اضاخیل میں قائم گوداموں میں زخیرہ کر رکھی تھی۔ جب دریائے کابل میں سیلاب آیا تو سیلابی پانی ان گوداموں میں داخل ہو گیا۔ جس سے ایک لاکھ ٹن گندم کی بوریاں ضائع ہو گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.