5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کوئٹہ میں موسم ابر آلود،ژوب اور قلات میں ہلکی بارش کا امکان
جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . بلوچستان کے ضلع ژوب اور قلات ڈویژن میں آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران موسم ابرالود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کوئٹہ کی رپورٹ کے مطابق اج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت وادی کوئٹہ میں35دالبندین میں 42نوکنڈی40.3،ژوب میں35،بارکھان32.5،سبی36.5،قلات31،خضدار33.5،لسبیلہ38،پنجگور39،پسنی32.5،جیوانی31.5،تربت 40.5اور گوادر میں 33ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔بلوچستان کا ضلع دالبندین42.5ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ صوبے کے دیگر علاقوں کی نسبت شدید گرم رہا۔ذرائع کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران مکران، سبی اور نصیر اباد ڈویژن میں موسم گرم اور خشک جبکہ وادی کوئٹہ میں موسم ابر الود رہنے کا امکان ہے۔