5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
صادق آباد:ریلیف کیمپس میں وبائی امراض پھوٹ پڑے
جنگ نیوز -
رحیم یارخان . . . ضلع رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد میں سیلاب زدگان کے لیے لگائے گئے ریلیف کیمپس میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے بیماریوں سے بچنے کے لیے کسی قسم کا کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے۔سیلاب زدگان کے لیے لگائے گئے ریلیف کمپس میں گیسٹرو اور جلدی امراض کی وبا سے درجنوں بچے متاثر ہورہے ہیں۔ میڈیکل کی نامناسب سہولیات کی بنا پر ان وبائی امراض پر کمی کی بجائے اضافہ ہورہاہے جبکہ انتظامیہ اس کی روک تھام کے لیے کوئی اقدام نہیں کررہی۔ ریلیف کیمپوں میں ناقص غذا اور صفائی کے ناقص انتظام ان بیماریوں کا سبب بن ر ہے ہیں۔ اگر ان بیماریوں پر بروقت قابونہ پایا گیا تو یہ وبائی امراض جان لیوا بھی ہوسکتی ہیں۔