5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
شمالی وزیرستان : سیلاب کے بعد آلودہ پانی پینے سے 20 افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
پشاور . . . خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب کے بعد لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بحالی کا کام کر رہے ہیں جبکہ شمالی وزیرستان میں سیلاب کے بعد آلودہ پانی پینے سے ایک ہفتے میں بیس افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔کوہستان میں شاہراہ قراقرم بند ہونے سے ضلع بھر میں کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان اور اس کے نواحی علاقوں موضع رشید ،حیات بوچڑا ،حسام ،سگو ،اجمل آباد سمیت کئی علاقوں میں اب بھی سیلابی پانی موجود ہے اورلو گ امداد کے منتظر ہیں ۔سوات میں آرمی ہیلی کاپٹرز ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔دریائے سوات میں مختلف مقامات پر کشتی سروس جاری ہے ۔سیلاب سے تباہ ہونے والی املاک کی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر و مرمت کر رہے ہیں ۔علاقے میں بجلی اور گیس کی سپلائی بحال نہیں ہو سکی ہے ۔شمالی وزرستان کے علاقے مسکی اورگردونواح میں سیلاب کے بعد آلودہ پانی کے استعمال سے مختلف امراض میں مبتلا ہوکر 20 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔