تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بہاول پور میں مسافر بس ٹریلر سے ٹکرا گئی، 13 افراد جاں بحق

جنگ نیوز -
بہاول پور . . . بہاول پور میں مسافر بس ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تیرا افراد جاں بحق ہوگئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی سے شجاع آباد جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث چوک اعظم بائی پاس کے قریب سڑک کے کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک کمسن بچی چار خواتین ،اورآٹھ مرد جاں بحق اور بیس افراد زخمی ہوگئے جن میں سے آٹھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر بہاول پور وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.