تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی:سائٹ ایریا کے نجی بینک میں ڈکیتی،ڈاکو10لاکھ لوٹ کر فرار

جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی کے علاقے سائٹ میں واقع نجی بینک میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوں10 لاکھ کی رقم اور گاڑڈ سے اسلحہ چھین کرفرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں واقع نجی بینک میں چار مسلح ملزمان داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پرعملے کو یرغمال بنالیا اوربینک میں موجود کیش لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ فرار ہوتے ہوئے سیکورٹی گارڈ سے رپیٹر بھی چھین کرفرار ہو گئے ۔ واردات کے بعد بینک حکام اور پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے ،جہاں حکام کے مطابق ڈاکو10 لاکھ کی رقم لے گئے ہیں ،تاہم سی سی کیمرے کی فوٹیج قبضے میں لے لی گئی ہے۔ میڈیا کوبینک کے اندر جانے سے روک دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.