5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
جنگ نیوز -
لاہور . . . پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس آج اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس کنونشن سینٹر اسلام آباد میں سہ پہر تین بجے منعقد ہو گا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی شرکت بھی متوقع ہے۔اجلاس میں پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے علاوہ،قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے سال2008 کے انتخابات کے ٹکٹ ہولڈرز،مرکزی پارلیمانی پارٹی کے ارکان،مرکز اور پنجاب کی آرگنائزنگ کمیٹیوں کے ارکان شرریک ہوں گے۔اجلاس میں ملک بھر سے800 افراد کی شرکت ہو گی۔اجلاس میں میاں نواز شریف کی طرف سے وزیر اعظم کو سیلاب کی تباکاریوں سے نمٹنے اور امدادی کاروائیوں کے لیے دی گئی تجاویز اور کمیشن کے قیام میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں پارٹی کی سطح پر سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے اقدامات پر بھی مشاورت کی جائے گی۔اس اجلاس سے قبل میاں نواز شریف پنجاب ہاؤس میں پارٹی کے مرکزی رہنماؤں سے ملک کی موجودہ صورتحال پر مشاورت کریں گے۔