تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

گوشت اور دودھ کی رسد میں کمی اور قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

جنگ نیوز -
کراچی . . . ملک میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث تقریباً ایک کروڑمویشی متاثر ہوئے ہیں،جس کی وجہ سے گوشت اور دودھ کی رسد میں کمی اور قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔یہ بات پاکستان ڈیری ڈیویلپمنٹ کمپنی کے منتظم اعلیٰ میاں مظہر احمد نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث دیہی علاقوں میں کسان چارے کی کمی اورجانوروں کے ڈوبنے کے خوف سے مجبور ہوکر انھیں بہت کم قیمتوں میں کررہے ہیں جس سے مستقبل میں ان کی افزائش میں کمی کے خدشات کے ساتھ گوشت اوردودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.