5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چین کے صوبے سی چوان میں لینڈسلائیڈنگ ،15 افراد ہلاک59 لاپتہ
جنگ نیوز -
بیجنگ . . . چین کے جنوب مغربی صوبے سی چوان میں لینڈسلائیڈنگ سے پندرہ افراد ہلاک59 لاپتہ ہوگئے ۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق صوبے سی چوان میں شدید بارشوں اور سیلاب کے سلسلے سے آنے والی لینڈسلائیڈنگ سے پندرہ افراد ہلاک اور59 لاپتہ ہوگئے ہیں۔سرکاری میڈیا کے مطابق فضائی فوٹیج کے مطابق کن پنگ نامی دیہات کی آبادی کے گھر چھ ملین کیوبک میٹر مٹی کے نیچے دب گئے تاہم5 ہزار چار سو افراد کو متاثرہ علاقوں سے ہٹایا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق کن پنگ سے اب تک چار لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پہنچایاجا چکاہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق متاثرہ صوبوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے مزید سیلاب اور لینڈسلائڈ کا خدشہ ہے۔اس سال وسطی، جنوبی اور شمال مشرقی چین میں اب تک سیلاب سے ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔