5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بلوچستان میں امدادی کارروائیاں ،45ٹن راشن اور546خیموں کی تقسیم
جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، سدرن کمانڈ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں6ہزارسے زائد پانی کی بوتلیں،45ٹن راشن اور546خیمے روانہ کردیئے گئے جبکہ فرنٹیئر کور کی جانب سے میڈیکل کیمپس کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ۔آئی ایس پی آرکے اعلامیہ کے مطابق پاک آرمی کی جانب سے جعفر آباد نصیر آباد اوراس سے ملحقہ علاقوں میں امداد ی کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے۔ سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے گوجرانوالہ کور کی جانب سے ایک سی130طیارہ اشیائے خوردونوش،خیمے،اورپانی لے کرکوئٹہ پہنچ گیاہے۔ ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹیئر کور کی جانب سے متاثرین سیلاب کیلئے مزید راشن ،خوراک ،پانی اور ادویات جعفر آباد اور نصیر آباد بجھوا دی گئی ہیں متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے میڈیکل کیمپ قائم کردئیے گئے ہیں ۔ترجمان کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں بھر پور طریقہ سے جاری ہیں ایف سی کے مزید پانچ سو جوان امداد ی کارروائیوں میں حصہ لینے کیلئے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔