تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلاب کی تباہیاں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے،وزیر اعظم

جنگ نیوز -
سوات . . . وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سیلاب سے ہونے والی تباہی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔یقین ہے کہ عوام جلد اس مصیبت پر قابو پالیں گے ۔ سوات کے علاقے خوازہ خیلا میں عمائدین سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں خوراک نہیں پہنچ سکی ، اب جیسے ہی موسم بہتر ہوا تو وہاں زیادہ سے زیادہ خوراک ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ آئندہ موسم خراب ہو تو متاثرین کو مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وزارت مواصلات کو سیلاب سے تباہ ہونے والے پل اور سڑکیں بحال کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں وفاقی حکومت ، صوبائی حکومت ، سول انتظامیہ ،فوج اور این ڈی ایم اے سب کا ایک ہی ہدف ہے کہ لوگوں کو بچانا اور پھر ان کو امداد فراہم کرنا ۔ متاثرین کو شیلٹرز ، راشن اور دوائیں چاہئیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سوات میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران بے گھر ہونے والے افراد کے لئے یہاں کے لوگوں نے جس طرح اپنے گھروں اور دلوں کے دروازے کھول دیئے اس کی مثال ماضی قریب کی تاریخ میں بہت کم ملتی ہے ۔ آج پھر سیلاب کی صورت میں ایک آزمائش کا سامنا ہے اور یقین ہے کہ لوگ اس مصیبت پر بھی جلد قابو پالیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.