تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

برطانوی اتحادی حکومت کے سو دن مکمل،عوامی رائے مثبت نہیں

جنگ نیوز -
لندن . . . آج برطانوی اتحادی حکومت کے سو دن مکمل ہوگئے ہیں تاہم برطانوی عوام کو اس عرصہ میں یہ معلوم ہوگیا ہے کہ ملک کے حالات بہتر تو نہیں بدتر ہوسکتے ہیں۔برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق برطانوی عوام کی رائے ہے کہ برطانیہ کو اتحادی حکومت کے دور میں بہت برے حالات کا سامنا ہے۔اخباری ذرائع کے مطابق نک کلیگ کی مقبولیت میں شدید کمی آئی ہے جبکہ عوامی کی رائے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے لیے پھر بھی بہتر ہے۔وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور نائب وزیر اعظم نک کلیگ کے دور میں عوام کا خیال ہے کہ حالات صرف بدتر ہوسکتے ہیں۔دوسری طرف اتحادی حکومت کے حمایتی کم ہیں۔تاہم ان کا خیال ہے کہ ملک کو درپیش حالات کے مدنظر مختلف حکومتی پابندیاں درست ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.