تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی : کلفٹن میں تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی ،ایک شخص جاں بحق

جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی میں کلفٹن میں تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے ایک شخص ہلاک3 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں عبداللہ شاہ غازی روڈ پر تیز رفتار مسافر کوچ بے قابو ہو کر الٹ گئی ۔ جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار رمضان ولد محمد نور60سالہ ہلاک جبکہ40 سالہ مقصود علی ،55 سالہ رضیہ خاتون اور زبیدہ زخمی ہوگئے ، واقع کے بعد پولیس اور امدای ٹیمون نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا جہاں انھیں ضروری طبی امداد دی گئی ۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.