5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سیلاب کے پیش شہر سلطان کے مکینوں کو نقل مکانی کی ہدایات جاری
جنگ نیوز -
مظفرگڑھ . . . سیلاب کے پیش نظر مظفرگڑھ کے شہر سلطان کے مکینوں کو نقل مکانی کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔مظفرگڑھ کا شہر سلطان چاروں طرف سے سیلابی پانی میں گھرا ہوا ہے۔ یہاں اپنی مدد آپ کے تحت بنائے جانے والے بند پر پانی کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔سیلابی ریلے سے خان گڑھ میں شمال کی طرف واقع یونین کونسل عمر پور کے تمام چھوٹے بڑے نواحی دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ پاک فوج اور ریسکیو عملے کی جانب سے سیلاب میں پھنسے لوگوں کونکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں مقیم متاثرین نے امداد کی عدم فراہمی کی شکایت کی ہے۔ دوسری طرف راجن پور میں ایک اور حفاظتی بند ٹوٹنے سے مزید کئی بستیاں زیر آب آگئی ہیں۔