تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

چمن میں گراں فروشی پر جرمانے اور گرفتاریاں

جنگ نیوز -
چمن . . . پولیس اور پرائس کنٹرول کمیٹی کا چمن شہر میں چھاپوں کے دوران کہیں بھی نرخنامہ ملا اور نہ ہی عملدرآمد کرنے والا اکثر اشیا کی دگنی قیمتیں وصول کی جارہی تھی درجنوں دکاندار گرفتار کر لئے گئے۔ بلوچستان کے دوسرے بڑے اور اہم تجارتی سرحدی شہر چمن میں رمضان المبارک کے دوران من مانی قیمتیں وصول کرنیپر انتظامیہ اور پولیس بلاآخر حرکت میں آہی گئی ،شہر بھر میں چھاپوں کے دوران ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری کیا گیا سرکاری نرخنامہ کہیں بھی اور کسی بھی دکان پر لٹکا ہوا نظر نہیں آیا اور نہ ہی اس پر عملدرآمد ۔ ای ڈی او ریونیو چمن مقبول احمد رخشانی نے جیو نیو نیوز کو بتایا کہ دکاندار اکثر اشیا کو سرکاری نرخنامے سے دگنی قیمتوں پر فروخت کر رہے تھے اس دوران تیس سے زائد افراد کو گرفتار اور درجنوں کو موقع پر بھاری جرمانے عائد کئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.