5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
برطانیہ : ڈائنو سار کا 50فٹ اونچا مجسمہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…برطانیہ کے ایک پارک میں ڈائنو سار کی نایاب اور سب سے بڑی قسم Ultrasaurs کا ایک دیو ہیکل مجسمہ نصب کیا گیا ہے جو بڑے پیمانے پر سیاحوں کی توجہ بن گیا ہے۔ 50 فٹ بلنداور 72 فٹ بڑا یہ مجسمہ Portsmouth کے ایک تفریحی پارک میں لگایا گیا ہے جو کئی میل کے فاصلے سے بھی باآسانی دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹھوس اسٹیل سے بنایا گیا یہ مجسمہ سربیا کے ایک چھوٹے سے گاوٴں میں تیار کیا گیا ہے جس کا ڈیزائن دو امریکی آرٹسٹوں نے تیا ر کیاہے۔