5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی اسٹاک ایکسچینج : انڈیکس نو ہزار سات سو کی سطح عبور کرگیا
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی رہی اور انڈیکس نو ہزار سات سو پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور یہ رجحان تمام دن مارکیٹ میں جاری رہا۔ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100 انڈیکس نو ہزار 766پوائنٹس کی سطح پر بھی جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ا یس ای100انڈیکس45 پوائنٹس اضافے کے ساتھ نو ہزار 720 پوائنٹ پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم پانچ کروڑ شیئرز رہا۔ بدھ کو سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت31 پیسے اضافے کے ساتھ7روپے70 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس31 پوائنٹس اضافے کے ساتھ نو ہزار 641پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ دنوں میں مارکیٹ میں اتارچڑھاو کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔