5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاکستان سیلاب کے نتیجے میں مضبوط قوم بن کر ابھرے گا،صدرزرداری
جنگ نیوز -
ماسکو…صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اس سیلاب کے نتیجے میں ایک مضبوط قوم بن کر ابھرے گا ۔ انہوں نے یہ بات روس کے صدر دمیتری میدوف سے سوچی شہر میں ملاقات کے دوران کہی۔ صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سانحیہمیشہ قوموں کو مضبوط بناتے ہیں۔ پاکستان میں آنے والا سیلاب ہمیں دوبارہ متحد کرے گا اور پاکستان اس بحران سے ایک مضبوط قوم بن کر نکلے گا ۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اس بحران پر قابو پانے کی صلاحیت اور افرادی قوت ہے ۔