5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاکستانی طلباء فلسطین کاز کے لئے فلسطین فاوٴنڈیشن کیساتھ
جنگ نیوز -
کراچی …پ ر…پاکستانی طلباء فلسطین کاز کے لئے فلسطین فاوٴنڈیشن پاکستان کے ساتھ ہیں،دنیا اسرائیل کے جارحانہ عزائم کے خلاف نوٹس لے ،پاکستانی عوام کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،ماہ رمضان المبارک میں غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف بھرپور جد وجہد کریں گے۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاوٴنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی اور طلباء تنظیموں کے رہنماوٴں محمد خان آفریدی،بختاور شاہ(مرکزی رہنماپختون ایس ایف)،عالمگیر خان (انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن)،عاصم قیصرانی (پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن)،عامر شیخ (انجمن طلبہ اسلام)،اصفر کمال (آئی ایس او)نے فلسطین فاوٴنڈیشن اور طلباء تنظیموں (ورکنگ کمیٹی پی ایل ایف)کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔رہنماوٴں کاکہنا تھا کہ فلسطین کے مظلوم اور نہتے عوام سے اظہار یکجہتی اور آزادی بیت المقدس کے حوالے سے ماہ رمضان المبارک میں جمعة الوداع کو یوم القدس کے عنوان سے مناتے ہوئے مختلف مساجد پر غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جبکہ تمام طلباء تنظیمیں اور فلسطین فاوٴنڈیشن کا مشترکہ مظاہرہ 22رمضان المبار ک کو کراچی پریس کلب کے باہر کیا جائے گا۔