تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسرائیلی خاتو ن فو جیکا فیس بک پر متنازعہ تصاویرکا غلط ماننیسے انکار

جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…اسرائیلی خاتون فوجی ایڈن ابرجل نے فیس بک پر پوسٹ کی جانے والی متنازعہ تصاویر پر معافی مانگنے اور انہیں غلط تسلیم کر نے سے انکار کر دیاہے۔ایڈن کا کہناہے کہ ان تصاویر کے سامنے آ نے کے بعد انہیں موت کی دھمکیا ں مل رہیں لیکن ان کا مقصد کسی کی بے عز تی کرنا نہیں تھا اور یہ تصاویر انہوں نے آرمی میں اپنے تجربے کی یادگار کے طور پر کھنچو ائی تھیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تصاویر کے خلاف اتنے شدید ردِّعمل سے وہ بہت حیران ہیں۔ فیس بک پر پوسٹ کی گئی ان تصاویر میں ایڈن ہا تھ اور آ نکھوں پر پٹی بندھے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ مسکراتی ہو ئی نظر آرہی ہیں ۔ان تصاویر کے منظرعام پر آ نے بعد اسرائیلی حکا م کی جا نب سے بھی اسے شرمنا ک رویہ قراردیا گیا تھا جبکہ فلسطینی تر جمان کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر اسرائیل فو جیوں کے غا صبانہ رویے کو ظا ہر کر تی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.