تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بھارت:اسکول کی عمارت منہدم ہونے سے سترہ بچے جاں بحق

جنگ نیوز -
نئی دہلی…بھارت میں بارشوں کے سبب اسکول کی عمارت منہدم ہونے سے کم از کم سترہ بچے جاں بحق ہوگئے ۔ حکام کے مطابق شمالی ریاست اتر کھنڈ میں مون سون کی موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری تھا ۔ اس دوران ایک اسکول کی عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں اساتذہ اور بچے ملبے تلے دب گئے۔اُتر کھنڈ ڈیزاسٹرمینجمنٹ ایجنسی کے سربراہ پیوش رؤتیلا کے مطابق اب تک سترہ بچوں کی لاشیں ملبے سے نکالی جاچکی ہیں ۔ خدشہ ہے کہ مزید بچے اور اساتذہ بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.