تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سنسناٹی اوپن ٹینس :اعصام الحق اور روہن بوپانا کی جوڑی دوسرے راؤنڈ میں

جنگ نیوز -
اوہایو…پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بوپانا کی جوڑی سنسناٹی اوپن ٹینس کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہے ۔ڈھائی لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم والے سنسناٹی اوپن کے ڈبلز مقابلوں میں پاک بھارت جوڑی کا مقابلہ امریکی جوڑی راجیو رام اور بابی رے لونڈز سے تھا ۔ اعصام اور روہن نے پہلا سیٹ تین گیمز ڈراپ کرتے ہوئے جیتا لیکن دوسرے سیٹ میں پاک بھارت جوڑی صرف ایک گیم ہی جیت سکی ۔فیصلہ کن سیٹ میں امریکی کھلاڑیوں نے ساوتھ ایشین پیئر کو ٹف ٹائم دیا لیکن ٹائی بریکر پر اعصام الحق اور روہن بوپانا نے دس ۔ چار سے معرکہ اپنے نام کیا اور میچ چھ ۔ تین ، ایک ۔ چھ اور دس ۔ چار سے جیت لیا ۔ دوسرے راونڈ میں اعصام الحق اور روہن بوپابا کا مقابلہ مارکن ماتکاوسی اور مورس فیئرسٹن برگ سے ہوگا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.