5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
غیر ملکی سرمایہ کاروں کی تین کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے حصص کی خریداری
جنگ نیوز -
کراچی…ملک کے خراب معاشی حالات کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ دو ہفتوں میں مجموعی طور پرتین کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے حصص کی خریداری کی گئی۔ٹاپ لائن سیکورٹیز کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ پندرہ ماہ سے پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمائے کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کار پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کو مالیت کے لحاظ سے پرکشش قراردے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنوری سے لیکر سولہ اگست تک غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 34 کروڑ 90 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص خریدے ۔جبکہ 2009 میں صرف2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی خریداری کی گئی تھی جبکہ 2008 میں47 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کیے گئے تھے۔