5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
او پی ایف کا سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ویلفیئر فنڈ کے قیام کا اعلان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اوور سیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر فاروق ستار نے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ویلفیئر فنڈ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے او پی ایف کی جانب سے ایک کروڑ روپے کی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی ڈاکٹر فاروق ستار نے اسلام آبادمیں نیوز کانفرنس میں بتایا کہ بیرون ممالک مقیم افراد سیلاب سے متاثرہ عزیز و اقارب کے بارے میں معلومات اور امداد کے لئے رابطہ کر رہے ہیں، بیرون ممالک پاکستانیوں کے سیلاب میں پھنسے خاندانوں سے تعاون کیلئے پہلے مرحلے میں ویلفیئر فنڈ اکاؤنٹ کے علاوہ مظفرگڑھ ،سکھر اور پشاور میں امدادی کیمپ قائم کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں وزیراعظم کی منظوری کے بعد سیلاب زدگان کے لیے بیرون ملک فنڈز اکٹھا کرنے کے پروگرام شروع کیے جائیں گے۔ اس سلسلے کا پہلا پروگرام متحدہ عرب امارات میں دبئی اور ابو ظہبی میں فنڈ ریزنگ کر کے کیا جائے گا۔