تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سندھ میں سیلاب:متاثرین کو ٹھٹھہ پولٹری فارمزمیں ٹھہرا دیا گیا

جنگ نیوز -
شہداد کوٹ…سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔شہداد کوٹ اور قبو سعید خان شہر سمیت قریبی سیکڑوں دیہات خالی ہونے کے بعد یہاں پر ویرانی چھائی ہوئی ہے،جبکہ مختلف علاقوں میں سیلاب میں پھنسے لوگ امداد کے منتظر ہیں۔لاڑکانہ میں عاقل آگانی ،پرانا آباد اور حسن واہن حفاظتی بندوں پر سیلابی ریلے کا دباؤ برقرار ہے تاہم پانی کی سطح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔نقل مکانی کرنے والے اکثر خاندان کراچی اور حیدرآباد کی جانب منتقل ہورہے ہیں جبکہ کئی خاندان لاڑکانہ میں قایم ریلیفکیمپوں میں بھی پہنچے ہوئے ہیں۔ادھر سندھ بلوچستان سرحدی علاقوں میں سیلاب کے باعث ان علاقوں میں سیکڑوں متاثرین سیلاب بے یارومددگار پلوں اور پشتوں پر اپنی مدد آپ پناہ لئے ہوئے ہیں۔خیرپور کے حفاظتی بندوں پر سیلابی ریلے کا دباؤ برقرار ہے، گمبٹ اور سوبھوڈیرو میں پھنسے سیکڑوں افراد کو نکالنیکیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ،تاہم کئی علاقوں میں سیکڑوں لوگ امداد کے منتظر ہیں۔ٹھٹھہ میں انتظامیہ کی جانب سے سجاول کے قریب شریف سولنگی میں پولٹری فارم کو ریلیف کیمپوں میں تبدیل کرکے وہاں سیکڑوں متاثرین کو رکھا گیا ہے۔نواب شاہ میں محکمہ آب پاشی کے مطابق مڈ منگلی حفاظتی بند کے پشتے میں کٹاؤ روکنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ادھر دادو مورو روڈ پر پڑنے والا شگاف اب تک پر نہ کیے جانے کی وجہ سے کئی اضلاع کا تین روز سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔نوشہروفیروز کے علاقے گچیرو میں نقل مکانی کے دوران متاثرین سیلاب کی کشتی الٹ جانے سے خاتون اور تین بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ ٹھارو شاہ میں ایک بچہ اور دو افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.