5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
صادق آباد: موٹر وے پولیس کاڈرائیور پر تشدد،ناک کی ہڈی توڑ دی
جنگ نیوز -
صادق آباد…صادق آباد میں موٹر وے پولیس کے تشدد سے ڈرائیور کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی جس کے بعد ڈرائیوروں نے احتجاجاً قومی شاہراہ بلاک کر دی۔پولیس ذرائع کے مطابق صادق آباد کے قریب ایک ٹریلر ڈرائیور موڑ کاٹ رہا تھا اس دوران ایک کار نے بریک لگائی اور اسی دوران ایک بے قابو موٹروے کی وین پیچھے سے ٹکرا گئی جس پر موٹروے کے مشتعل آفیسر نے الٹا ٹریلر ڈرائیور کو مورود الزام ٹھہراتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنا ڈالاجس سے اسکی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی ،پولیس کے تشدد پر ٹریلر ڈرائیور نے احتجاج وقومی شاہراہ بلاک کر دی جسے دو گھنٹے بعد پولیس کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا گیا اور ٹریفک بحال کر دی گئی۔