5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ کامزید30کروڑ ریال امداد کا اعلان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے41کروڑ ریال امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔ اسلام آباد سعودی سفارت خانہ کے ترجمان کے مطابق شاہ عبداللہ نے متاثرہ پاکستانی بھائیوں کے لیے مزید30 کروڑ ریال امداد کا اعلان کیا ہے اور یہ رقم پہلے بھیجی گئی امدادی رقم اور سامان کے علاوہ ہے ۔ترجمان کے مطابق سعودی عوام نے پاکستانی بھائیوں کے مدد کیلئے نقد عطیات کے ساتھ امدادی سامان بھی جمع کیا ہے جو جلد پاکستان روانہ کیا جائے گا ۔ترجمان کے مطابق سعودی ترقیاتی فنڈ کی جانب سے اقوام متحدہ کو سیلاب زدگان کی مدد کیلئیعلیحدہ امداد بھی دی ہے ۔پاکستان میں متعین سعودی سفیر عبدالعزیز ابراہیم الغدیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ان کے مسائل حل کرے گا ۔