تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

قادر پور گیس فیلڈ سے31 کروڑ80 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس بحال

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کی سب سے اہم گیس فیلڈ قادر پور گیس فیلڈ سے 31 کروڑ 80 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس بحال کرلی گئی ہے۔ تاہم ملک میں 13 کروڑ مکعب فٹ یومیہ گیس کی قلت کا سامنا ہے۔ وزارت تیل و گیس کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے تیل و گیس کی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے اور اب تک13 کروڑ مکعب فٹ یومیہ گیس کی قلت کا سامنا ہے۔ جس میں قادر پور سے 80 لاکھ، سیہون سے 3 کروڑ 80 لاکھ،رحمت آئل فیلڈ سے ایک کروڑ 30 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس کم حاصل ہو رہی ہے۔کندھ کوٹ گیس فیلڈ سے گیس کی 7 کروڑ 70 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.