تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے معاوضے کا اعلان

جنگ نیوز -
پشاور…وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے مالی امداد کی منظوری دے دی ہے۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے خیبر پختونخوا میں سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے 268 ملین روپے کی منظوری دی ہے۔ جس کے تحت جاں بحق افراد کے لواحقین میں تین تین لاکھ اور زخمیوں میں ایک ایک لاکھ روپے فی کس تقسیم کیے جائیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.