5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ائیرچیف مارشل راؤقمرسلیمان کی سبی ائیربیس کو فوری آپریشنل کرنے کی ہدایت
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل راؤقمرسلیمان نے فضائیہ کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ سبی ائیربیس کو فوری طور پر آپریشنل کیا جائے اور جیکب آبادکیلئے ائیربرج قائم کیا جائے۔وہ اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے اعلیٰ افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔اجلاس میں تمام پرنسپل ا سٹاف آفیسرز نے شرکت کی،اس موقع پر ائیرچیف کو ملکی تاریخ کے بدترین سیلاب کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ائیرچیف نے مقامی فیلڈ کمانڈرز کی اب تک کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ سیلاب زدگان کی مددکیلئے پاک فضائیہ کے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور متاثرین کو ہرممکن امداد فراہم کی جائے اس سے قبل ائیرچیف نے سیلاب سے متاثرہ سکھر اور جیکب آباد کا بھی دورہ کیا۔