5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
او آئی سی کی پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے امدادکی اپیل
جنگ نیوز -
جدہ…اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے رکن ممالک اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو فوری امداد فراہم کریں۔جدہ میں تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں رکن ممالک پر بالخصوص زور دیا گیا کہ وہ سیلاب زدگان کو رقم یا اشیا کی صورت میں امداد کی فوری فراہمی کو یقینی بنائیں۔ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل اکمل الدین احسان اوگلو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے باعث پاکستان جس مشکل صورت حال سے دوچار ہے اس کی مثال عہد جدید میں نہیں ملتی۔