تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے وقت نکالنااللہ تعالیٰ کوپسند ہے،الطاف حسین

جنگ نیوز -
لندن…ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن( KKF) کے مرکزی کیمپ میں فون کرکے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے موجود کارکنوں اوررضاکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں روزہ کی حالت میں دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے اپنا قیمتی وقت نکالنااللہ تعالی کو پسند آتاہے اور آپ لوگوں کی اس محنت کی برکت سے اللہ تعالی سیلاب کی تباہ کاریوں سے عوام کو نجات دلائے گا اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرے گا۔ الطاف حسین نے پاکستانی قوم سے اپیل کی ہے کہ آگے بڑھ کر متاثرین سیلاب کی اپنی بساط کے مطابق مدد کریں اور ثابت کردیں کہ اس کٹھن اور مشکل وقت میں پوری قوم اپنے متاثرہ ماؤں، بہنوں ، بزرگوں اور بھائیوں کے ساتھ ہے۔انھوں نے تمام کارکنوں اور رضاکاروں کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمیں بس یہ دیکھنا چاہیے کہ ہم بحیثیت پاکستانی کس طرھ اپنے متاثرہ بھائیوں کی مدد کرسکتے ہیں۔دریں اثناء الطاف حسین نے سابق سٹی ناظم مصطفی کمال کو تمام امدادی کاروائیوں کا نگراں مقرر کردیا ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.