تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

رضاحیدرکے قتل میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کے دوکارکن گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی رضا حیدر اور آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنما مرزا یوسف حسین کے بیٹے مرزا خادم حسین کے قتل سمیت ٹارگٹ کلنگ کی گیارہ وارداتوں میں ملوث کالعدم لشکری جھنگوی کے دو کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتاری کا اعلان آئی جی سندھ نے اپنے کیریئر کی پہلی پریس کانفرنس میں کیا ۔سینٹرل پولیس آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ صلاح الدین بابر خٹکنے دعویٰ کیا کہ سی آئی ڈی اور کاؤنٹر ٹیرر ازم یونٹ نے اورنگی ٹاؤن میں چھاپہ مار کر کالعدم لشکر جھنگوی کے دو کارکنوں وسیم عرف بارودی اور عبداللہ عرف تیمور کو گرفتار کرلیا جو متحدہ قومی موومنٹ کے رکن صوبائی اسمبلی رضا حیدر اور ان کے محافظ سمیت شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی11سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔اس موقع پر ملزمان کے اقبالی بیان کی سی ڈی بھی میڈیا کو فراہم کی گئی جس میں ملزمان نے اپنی کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے انہوں نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی رضا حیدر اور ان کے محافظ کو کس طرح نشانہ بنایا۔آئی جی سندھ نے اس موقع پر ایس ایس پی چوہدری اسلم اور ایس ایس پی فیاض خان کے لیے 10،10 لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا تاہم سانحہ عاشورہ، سانحہ چہلم اور پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے بارے میں کوئی واضح جواب نہ دے سکے اور ہمیشہ کی طرح جلد ملزمان کو گرفتارکرنے کے بیان کے ساتھ پریس کانفرنس کا اختتام کردیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.