5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
غلط حکمت عملی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا،چودھری ظہیر
جنگ نیوز -
لاہور… پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چودھری ظہیر الدین نے کہا ہے کہ سفارشی اور نا اہل افسروں کی غلط حکمت عملی اور سیاسی وجوہات کے باعث بند توڑے گئے جن کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا۔ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اضلاع میں تباہی و بربادی پھیلانے والے سیلاب کے واحد ذمہ دار وزیراعلیٰ شہباز شریف ہیں۔چودھر ی ظہیر الدین نے کہا کہ علاقہ کے منتخب نمائندوں اور آبی ماہرین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے ڈوبنے کی اصل وجہ تونسہ بیراج پر ناقص ہینڈلنگ اور سفارشی، نالائق اور نا تجربہ کار ا سٹاف کی جانب سے پیشہ وارانہ نا اہلی کا مظاہرہ ہے اور بند توڑنے کی سیاسی وجوہات ہیں۔