تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

خیبر پختونخوا میں سیلاب کے بعد بحالی کے کاموں کا آغاز

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب کے بعد لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بحالی کے کام میں مصروف ہیں،جبکہ گلگت بلتستان میں شاہراہ قراقرم گلگت چلاس سیکشن کو 23 روز بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا ہے۔کوہستان میں شاہراہ قراقرم بند ہونے سے ضلع بھر میں کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقوں موضع رشید ،حیات بوچڑا ،حسام ،سگو ،اجمل آباد سمیت سیلاب متارہ کئی علاقوں میں لوگ امداد کے منتظر ہیں ۔سوات میں بجلی اور گیس کی سپلائی آج تک بحال نہ ہوسکی تاہم لوگ اپنی مدد آپ کے تحت سیلاب سے تباہ ہونے والی املاک کی تعمیر و مرمت کر رہے ہیں۔ادھر نوشہرہ میں کھنڈر کیمپ 1 کے متاثرین سیلاب نے تین روز سے رجسٹریشن بند ہونے کے خلاف مردان روڈ پر ٹائر جلاکر احتجاج کیا جبکہ پبی کے ریلیف کیمپ ختم کرنے کے خلاف خواتین اور بچوں نے مین جی ٹی روڈ پر چار گھنٹے تک دھرنا دیا۔ادھر گلگت بلتستان میں لینڈ سلائڈنگ اور طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کی وجہ سے تین ہفتوں تک تمام ساتوں اضلاع کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوجانے کے بعد آج 23ویں روز شاہراہ قراقرم گلگت چلاس سیکشن ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.