تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اینجلینا جولی کی سیلاب زدگان کیلئے ایک لاکھ ڈالرامداد

جنگ نیوز -
پیرس…ہالی وڈ کی اداکارہ اینجلینا جولی نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے ایک لاکھ ڈالر امداد اقوام متحدہ کے فنڈ میں دے دی۔ہالی وڈ اداکارہ ان دنوں پیرس میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی نئی آنے والی فلم سالٹ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔انجلینا جولی کو جب پاکستان میں آنے والے سیلاب اوراس کی تباہ کاریاں کو علم ہوا تو انھوں نے فوری طور پر اقوام متحدہ کے خصوصی فنڈ برائے سیلاب زدگان کے لیے 1 لاکھ ڈالر امداد جمع کروادی۔انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کرنا چاہتی ہیں اور اگر ایسا ممکن ہوا تو وہ بہت جلد پاکستان جائیں گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.