5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ڈی جی خان:کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں موسلا دھار بارشوں کی توقع
جنگ نیوز -
ڈی جی خان…محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں آج رات موسلا دھار بارشوں کی توقع ہے جس کی وجہ سے وہاں کے پہاڑی ندی نالوں میں درمیانے درجے کا سیلاب آسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے سیلاب کی اطلاع دینے والے لاہورمرکز کے مطابق کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں جمعرات کی صبح تک موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے،ان بارشوں کے سبب ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے اضلاع میں پہاڑی رودکوہیوں اور ندی نالوں میں درمیانے درجے کا سیلاب آ سکتا ہے۔