5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ضلع رحیم یار خان میں کوٹ سبزل کے قریب قومی شاہراہ زیر آب
جنگ نیوز -
رحیم یار خان…موٹروے پولیس کے مطابق ضلع رحیم یار خان میں کوٹ سبزل کے قریب قومی شاہراہ زیر آب آگئی ہے،جس کی وجہ سے چھوٹی گاڑیوں کے لئے خطرہ ہے،انہوں نے لوگوں کو غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔موٹروے پولیس کے عمران شاہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ کوٹ سبزل کے قریب قومی شاہراہ پر وقفے وقفے سے یک طرفہ ٹریفک چلائی جا رہی ہے، ہیوی ٹریفک شام7سے صبح7بجے تک دو گھنٹے کے لئے کھولی اور ایک گھنٹے کے لئے بند کی جا رہی ہے جبکہ صبح7سے شام7بجے تک ہیوی ٹریفک دو گھنٹے کے لئے بند اور ایک گھنٹے کے لئے کھولی جاتی ہے۔